نیب نے حمزہ شہباز کی کمپنیوں کے بنک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کر لیا

لاہور(شاکر محمود اعوان) نیب لاہور کو شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس حمزہ شہباز کی کمپنیوں کے بنک ریکارڈ موصول ہونا شروع ہوگئے۔ حمزہ شہباز کی 7 سے زائد کمپنیوں کے بنکس ریکارڈ موصول ہوئے ہیں جن میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں۔

 

نیب نے گرفتار اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کی 7 سے زائد کمپنیوں کے بنک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ نیب زرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی کمپنیوں میں اربوں روپے کی ترسیلات ہوتی رہیں ہیں، جن میں شریف پولٹری فارمز، شریف ڈیری فارمز، شریف فیڈ ملز، شریف ملک پروڈکشن، کین شوگر رفائن ، منیوفکچر آف شوگر اور پولٹری فیڈ اور رمضان شوگر مل شامل ہیں۔

 

نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی کمپنیوں مین فضل داد عباسی، مسرور انور، خضر حیات، شعیب قمر سمیت دیگر افراد رقوم جمع کرواتے تھے اور یہ تمام افراد شریف گروپ آف انڈسٹیرز کی ملازمین ہیں۔ حمزہ شہباز کی کمپنیوں میں 1 کڑوڑ سے زائد کی ٹرانزیکشن تواتر سے ہوتی رہیں، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، سی ٹی آر اور ایس ٹی آر رپورٹس میں ان کمپنیوں میں اربوں روپے کی ترسیلات ہونے کی نشاندہی پر ان کمپنیوں کے بنک اکاونٹس کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں