پولیس فنڈز کرپشن کیس میں نیب نے سابق ڈی پی او گجرات کامران ممتاز کو گرفتار کر لیا

لاہور (مستنصر عباس) گجرات پولیس فنڈز کرپشن کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ڈی پی او کامران ممتاز کو کروڑوں کی خوردبرد کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

نیب کے مطابق ملزم کامران ممتاز 2015 اور 2016 میں بطور ڈی پی او گجرات تعینات رہے ۔ تعیناتی کے دوران پولیس فنڈز میں  55 کروڑ روپے کی مبینہ خردبرد کی ۔اس دوران 6 کروڑ روپے مبینہ طور پر بوگس بلوں کی مد میں خرد برد ہوئے نیب لاہور حکام کی جانب سے تحقیقات کے لیے ملزم کو بیرون ملک سے واپس پاکستان بلوایا گیا۔

نیب لاہور کی جانب سے مذکورہ کیس میں ایس ایس پی رائے اعجاز کے علاوہ دیگر 9 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن سے تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کامران ممتاز کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں