سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے کرپٹ عناصر کیخلاف نیب لاہور متحرک

لاہور(شاکر محمود اعوان) نیب لاہور نے جعل ساز سوسائٹی مافیا کیخلاف شکنجہ سخت کر لیا۔ ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف کڑووں روپے کرپشن ریفرنس کی منظوری دے دی۔

 

سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے کرپٹ عناصر کیخلاف نیب لاہور متحرک، خیابان امین ہاؤسنگ سوسائٹی، فیروزپورسٹی، ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی کے بعد الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے ملزمان کیخلاف ریفرینس تیار کر لیا گیا۔ ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے اقبال وڑائچ، مبشر اسحاق، اور تنویر یوسف کیخلاف 3 کروڑ 19 لاکھ 75 ہزار کے ریفرینس فائل کرنے کی منظوری دے دی۔

 

پبلک نیوز کو موصول نیب ریفرینس کے متن میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے رقوم لےکرپلاٹ آلاٹ نہیں کیے،ملزمان کیجانب سے پرنٹ میڈیا میں نقد اور آسان اقساط پر پلاٹس کے اشتہارات دئیے گیے۔۔نیب ریفرینس میں بتایا گیا ہے کہ ہاوسنگ سوسائٹی کیخلاف 42 افراد نے نیب لاہور سے رجوع کیا۔ نین ریفرینس میں کہا گیا ہے کہ الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی ایکٹ کیخلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں اور ٹاؤن مونسپل ایڈمنسٹریشن حافظ آباد نے قوانین کے برعکس سوسائٹی کی منظوری دی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں