نیب نے فواد حسن فواد کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا

لاہور(مستنصر عباس) نیب نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے خلاف امدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس تیار کر لیا۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت دائر کیا جائے گا۔

 

آشیانہ اقبال اسکینڈل مین نیب کی گرفت میں آنے والے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے فواد حسن فواد کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس تیار کر لیا ہے اور منظوری کے لیے ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوایا جائے گا اور مںظوری ملنے کے بعد ائندہ ہفتے تک احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔


نیب زرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے لاہور، اسلام اباد سمیت دیگر شہروں میں کئی جائیدادیں بنا رکھی ہیں جو ان کی آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتی جبکہ دوران تفتیش فواد حسن فواد کے 16مشتبہ بینکس اکاؤنٹس میں کڑوروں کی ٹرانزیکشنز کا سراغ بھی ملا تھا جسے ریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق امدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں فواد حسن فواد کے بنیفشریرز کو بھی نامزد کیے جانے کا امکان ہے

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں