انسائیڈ ٹریڈنگ کا الزام، علی جہانگیر صدیقی آج نیب لاہور میں طلب

لاہور(پبلک نیوز) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو نیب لاہور نے آج پھر طلب کر رکھا ہے، علی جہانگیر صدیقی پر چالیس ارب روپے کی انسائیڈ ٹریڈنگ کا الزام ہے۔

 

نیب ذرائع کے مطابق امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو ایک بار پھر نیب میں طلب کر لیا گیا۔ علی جہانگیر صدیقی کے اقدامات سے قومی خزانے کو 40 ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ صدر بنک آف پنجاب نعیم الدین خان اور چیف فنانشل آفیسرندیم عامر کو بھی طلب کر رکھا ہے۔ پنجاب بنک کے ان افسران پر الزم ہے کہ انسائیڈ ٹریڈنگ میں ملوث رہے۔

 

بنک آف پنجاب میں انسائیڈ ٹریڈنگ سے بنک کو کرڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب لاہور نے 40 ارب کی انسائیڈ ٹریڈنگ کے الزمات پر علی جہانگیر صدیقی کو اج طلب کر لیا۔ علی جہانگیر صدیقی نے اپنی کمپنی ایگری ٹیک کے شئیرز کی ویلیو11روپ ہونے کے باجود حکومتی اداروں کو 35روپے میں فروخت کیے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں