نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبدالعلیم خان کو طلب کر لیا

لاہور(مستنصر عباس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو نیب سے بلاوہ آگیا، نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے بناکے کے کیس میں علیم خان کو 6 فروری کو طلب کر لیا۔

 

نیب کااپوزیشن اراکین کے بعد حکمران جماعت کے اراکین کے گرد شکنجہ سخت، نیب لاہور نے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنانے اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں رہنماء تحریک انصاف عبدالعلیم خان کو 6فروری کو طلب کیا ہے۔ نیب تفتیشی ٹیم علیم خان سے بیرون ملک آف شور کمپنی ہیکسیم لمیٹیڈ بنانے اور لندن اور یو اےای میں فلیٹیس بنانے کے حوالے سے سوالات کرے گی۔

 

رہنماء تحریک انصاف اس سے قبل چار بار نیب میں پیش ہو چکے ہیں جبکہ آخری بار تقریبا 6 ماہ قبل 10اگست 2018ء کو پیش ہوئے تھے اور نیب نے علیم خان کو آف شور کمپنی کے حوالے سے سوالنامہ دیا تھا، جس کا جواب علیم خان کے وکیل انیس ہاشمی نے جمع کرایا تھا، ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم کی پیشی کے موقع پر علیم خان سے جمع کرائے گئے جوابات پر مزید سوالات کرے گی۔

 

نیب ذرائع کے مطابق علیم خان کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ علیم خان کے لندن مین 4 اور یو اے ای میں تین فلیٹس کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں