نیب لاہور نے نواز شریف کی کابینہ کے ایک اور اہم رکن کو طلب کر لیا

لاہور(مستنصر عباس) نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی کابینہ کے ایک اور اہم رکن کو بھی طلب کر لیا۔ نیب نے سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کو 16 مئی کو دوپہر تین بجے طلب کر لیا۔

 

احتساب بیورو(نیب لاہور) نے سابق وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل خان کو 16 مئی کو نیب میں پیش ہونے کا مراسلہ بھیج دیا۔ نیب لاہور کو شکایات موصول ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ مراسلہ کے مطابق رانا افضل خان کو دوپہر تین بجے نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

 

نیب لاہور نے رانا افضل خان کو فیصل آباد میں ساحل پرائیویٹ لیمیٹڈ کی جاری انکوائری کے سلسلہ میں طلب کیا گیا۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم رانا افضل سے تحقیقات کرے گی۔ نیب لاہور نے رانا افضل خان کو ساحل ہسپتال کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے طلب کیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں