نیب نے جنید ارشد کے بنک اکاؤنٹ اور جائیداد کی تفصیلات حاصل کر لیں

لاہور(مستنصر عباس) قومی احتساب بیورو( نیب لاہور) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ایس ایس پی جنید ارشد کے حوالے سے ریکارڈ حاصل کر لیا۔ سابق ایس ایس پی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی زیرحراست ہیں۔


قومی احتساب بیورو(نیب لاہور) نے سابق ایس ایس پی جنید ارشد کے بنک اکاؤنٹ اور جائیداد کی تفصیلات حاصل کر لیں بنک اکاونٹ میں مشکوک ٹرانکزیشنز کے ذریعے کروڑوں روپے ٹرانسفر کیے گئے۔ نیب سابق ایس ایس پی کے خلاف 80 کڑور کی کرپشن پر تحقیقات کر رہا ہے۔

 

نیب ذرائع کے مطابق سابق ایس ایس پی جنید ارشد کے اثاثہ جات ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق جنید ارشد سے دوران تفتیش حاصل کی گی انفارمیشن کی روشنی میں مزید ملوث افراد کی گرفتاری متوقع ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں