"چیئرمین نیب سے ناراضی کی بنیاد پر علیم خان کی گرفتاری کا تاثر بے بنیاد اور من گھڑت ہے"

پبلک نیوز: چیئرمین نیب سے ناراضگی کی وجہ سے علیم خان کی گرفتاری کا تاثر کو قومی احتساب بیورو کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب سے ناراضگی کی وجہ سے علیم خان کی گرفتاری کا تاثر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ نیب اس تاثر کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ علیم خان کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی۔ ان کو گرفتاری کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے ساری زندگی قانون کے مطابق گزاری ہے۔ چیئرمین نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلیے کوشاں ہیں۔

قومی احتساب بیورو کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کسی انکوائری پر اثرانداز نہیں ہوتے۔ چیئرمین نیب نے علیم خان سے زندگی میں کبھی ملاقات نہیں کی۔ چیئرمین نیب کسی خط کی وجہ سے علیم خان سے ناراض نہیں۔

نیب ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب کسی دوسرے کو بھی نیب کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دیتے۔ امید ہے علیم خان اپنے اوپر لگائے  گیے الزامات کے جوابات دینے پر اپنی توانائیاں خرچ کریں گے۔

احمد علی کیف  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں