آصف زرداری،فریال تالپور کو کسی وزیر کی خواہش پر گرفتار نہیں کیا جا سکتا، ترجمان نیب

اسلام آباد (پبلک نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی معزز وزیر باتدبیر کی خواہش پر کسی کو گرفتار نہیں کر سکتے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

ترجمان نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آصف زرداری، مراد علی شاہ اور فریال تالپور کو کسی وزیر کی خواہش پر گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ نیب کو تاحال سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقول موصول نہیں ہوئیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ سست روی کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ آئین اور قانون کے مطابق کام پر یقین رکھتے ہیں۔ قانونی موشگافیوں کو حل کرنے کے لیے وقت اور احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر کے بیانات اور انٹرویز کے متن پیمرا سے طلب کیے جائیں گے۔ نیب کو معافی مانگنے۔ کیس بند کرنے کے بیانات اور انٹرویوز  کا جائزہ لیا جائے گا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں