شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کروانے کیلئے نیب نے رپورٹ تیار کرلی

لاہور(ادریس شیخ) شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کرانے کے لیے نیب نے رپورٹ تیار کر لی۔ رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کی بے جا مداخلت سے خزانے کا 66 کروڑ کا نقصان ہوا۔ شہباز شریف نے پیراگون کو نواز نے کے لیے ٹھیکہ ایل ڈی اے کے سپرد کیا۔

 

نیب ذرائع کے مطابق آشیانہ اقبال پراجیکٹ کے ٹھیکے کے وقت شہباز شریف نے 24 مارچ 2014ء کو دورہ کیا اور غیر قانونی احکامات جاری کر کے پراجیکٹ کو نقصان پہنچایا۔ غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر سی ای او پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی شاہد لطیف کو معطل کیا۔ پیراگون کو نواز نے کیلئے 23ارب کی اراضی کی قیمت 15 ارب روپے ظاہر کی گئی۔

 

آشیانہ اقبال پراجیکٹ کیلئے 50 کمپنیز نے ٹینڈرنگ میں حصہ لیا، مگر شہباز شریف نے تجاویز منظور نہ کیں۔ شہباز شریف نے معاملہ 2013ء میں اینٹی کرپشن کو بھجوایا، اینٹی کرپشن بھی 5 سال تک رپورٹ مرتب نہ کر سکی۔ شہباز شریف پیراگون کو 2 ہزار کنال اراضی دینے کیلئے تمام تر پراجیکٹ پر اثر انداز ہوتے رہے۔ شہباز شریف نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کو نوازنے کیلئے ٹھیکہ ایل ڈی اے کے سپرد کیا تھا۔ احد چیمہ نے شہباز شریف کے کہنے پر پیراگون کو ٹھیکہ دیا اور 99 کنال سے زائد اراضی حاصل کی۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں