نیب نے عبدالعلیم خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی

لاہور(مستنصر عباس) نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء علیم خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی۔

 

نیب نے علیم خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات اور یوکے کی حکومتوں کو خطوط لکھے تھے، جس میں علیم خان کی آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا، تاہم متعدد بار خطوط لکھنے کے باجود نیب کو کوئی جواب موصول نہیں ہوا تھا، جس بنا پر علیم خان کے خلاف ریفرنس التواء کا شکار ہے۔

 

نیب لاہور ذرائع کے مطابق اگر متحدہ عرب امارات اور یوکے کی جانب سے جلد جواب موصول نہ ہوا تو علیم خان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا جس میں ان پر 80کڑور کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا جائے گا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ آنے پر علیم خان کے خلاف مکمل حتمی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں