آشیانہ اسکینڈل: نیب نے فواد حسن فواد کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار کر لیا

لاہور(شاکر محموداعوان) آشیانہ اسکینڈل میں نیب کی زیر حراست فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا گیا، نیب نے روالپنڈی میں پلازے، پلاٹس اور نامعلوم ذرائع سے حاصل ہونے والے ایک ارب کے اثاثوں کا کھوج لگا لیا۔

 

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے خفیہ اثاثے پبلک ہو گئے۔ فواد حسن فواد سرکاری ملازمت کے دوران کیسے ارب پتی بنے نیب نے سب وجوہات بتانے کے لیے ضمنی ریفرنس تیار کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم راولپنڈی کینٹ میں 5 کنال کا پلاٹ، 15 منزلہ کمرشل شاپنگ مال کے مالک نکلے ہیں۔ نیب تحقیقات میں فواد حسن فواد دوران تفتیش 1 ارب سے زائد کے اثاثہ کے حوالے سے مطمن نہیں کر سکے۔

 

نیب لاہور نے فوداد حسن فواد کی کامران کیانی اور جہانگیر صدیقی کے بنک اکاؤنٹس کے تفصیلات بھی ریفرنس میں شامل کی ہیں۔ نیب نے فوادحسن فواد کے فیملی رباب حسن، انجم حسن اور وقارحسن سے بھی تفتیش کی۔ نیب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آمدن سے زائداثاثہ جات میں وقار حسن لاہور موٹر وے سٹی میں فواد حسن فواد کے شریک پارٹنر ہیں۔ فواد حسن فواد اور وقار حسن 640 ایکٹر پر مشتمل ہاؤسنگ سوسائٹی کے بھی مالک ہیں۔ نیب نے فواد حسن فواد کے خلاف فیملی سمیت ضمنی ریفرنس تیارکیا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں