نیب نے مریم نواز کی درخواست ضمانت منسوخ کروانے کیلئے تیاری کر لی

 

لاہور(ادریس شیخ) کرپشن کے الزامات پر گرفتار مریم نواز کی لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت منسوخ کروانے کیلئے احتساب بیورو(نیب) نے تیاری کر لی، نیب کی جانب سے عدالت سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی جائے گی۔


نیب کی زیرِ حراست مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزمان نے تفتیشی افسر کو رپورٹ بنانے کی ہدایت کر دی، نیب کی جانب سے مریم نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے 14 اکتوبر تک رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی جائے گی اور عدالت کو مریم نواز کی کرپشن سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

 

نیب ذرائع کے مطابق 21 مئی 2008 کو مریم نواز کو متحدہ عرب امارات کی کاروباری شخصیت سعید سیف بن جابر السویدی، برطانوی شہری شیخ ذکاء الدین اور سعودی شہری ہانی احمد جمجوم نے مریم نواز کو 1کروڑ 15 لاکھ 27 ہزار 833 شیئرز منتقل کیے گئے،1کروڑ 24 لاکھ 1455 شیئرز کی مالک مریم نواز نےایف بی آر میں 54 لاکھ ظاہر کیے۔ 2013 میں مریم نواز نے نواز شریف، حسن نواز سے 18 کروڑ سے زائد رقم حاصل کی، شیئرز 54 لاکھ ہو گئے۔

 

مریم نواز نے حدیبیہ انجینئرنگ کے 424400، مہران رمضان ٹیکسٹائل ملز کے 1000 اور اتفاق شوگر ملز کے 55ہزار شیئرز ظاہر نہ کیے اور ٹیکس چوری کیا، مریم نواز از دوران جسمانی ریمانڈ نیب حکام کو بنک ٹرانزیکشنز سے متعلق مطمئن کرنے میں ناکام رہیں۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں