ٹوبہ ٹیک سنگھ: نیب کا چھاپہ، گاؤں کے نمبردار کے گھر سے 27کروڑ کے نوٹ برآمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( پبلک نیوز) کوئٹہ میں گھر کی ٹینکی سے اربوں کے نوٹ والا معاملہ پرانا ہوا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گاﺅں کے نمبردار کے گھر سے 27کروڑ کے نوٹ برآمد، نیب نے کارروائی کرتے ہوئے گھر کی دیواروں اور چھتوں سے نوٹ اور زیورات نکلوا لیے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کا اگلا ہدف سامنے آ گیا۔ شہرو ں کے بعد دیہاتوں میں نو دولتیوں کے خلاف بھی نیب نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں نمبردار کے گھر پر نیب نے چھاپہ مارا۔ کروڑوں کے نوٹ، بھاری مقدار میں سونا اور زیورات برآمد کر لیے۔

جاوید نمبردار نے گھر کی دیواروں میں 27کروڑ روپے اور زیورات چھپا کر رکھے گئے تھے۔ جگہ کم پڑی تو چھتوں پر چھپا دیئے۔ نیب نے 2قیمتی کاریں بھی قبضہ میں لے لیں۔ خیال رہا کہ موصوف جاوید نمبردار سابقہ فراڈ کمپنی کا ایریا منیجر بھی رہ چکا ہے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں