اندرون سندھ میں گوداموں سے 120کروڑ کی سرکاری گندم غائب

پبلک نیوز: سندھ میں کرپشن کا جن بے قابو، گندم کی بوریوں سے مٹی نکلی۔ محکمہ خوراک سندھ کو ایک ارب 20کروڑ کا ٹیکا، اندرون سندھ میں گوداموں سے 120کروڑ کی سرکاری گندم غائب، نیب ٹیم کے چھاپوں نے پول کھول دیا۔ چیئرمین نیب نے لوٹی دولت خزانے میں واپس دلانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں گوداموں سے 120کروڑ کی سرکاری گندم غائب کر دی گئی۔ گندم چوروں نے بوریوں میں مٹی بھر دی۔ نیب ٹیم کے چھاپوں نے پول کھول دیا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ہدایت پر کندھ کوٹ اور کشمور کے گوداموں میں چھاپے مارے گئے۔ نیب نے مجسٹریٹ سکھر کے ہمراہ گندم کے گوداموں کو سیل کر دیا۔ چیئرمین نیب نے لوٹی دولت واپس قومی خزانہ میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں