نیب کے چھاپے، مفتاح اسماعیل ہاتھ نہ آئے

 

پبلک نیوز: سابق وزیرخزانہ کی گرفتاری کے لیے نیب نے اسلام آباد اور کراچی میں تابڑ توڑ چھاپے مارے لیکن مفتاح اسماعیل ہاتھ نہ آئے۔ چیئرمین نیب نے سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی گرفتاری کا حکم بھی جاری کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کی تلاش میں نیب نے اسلام آباد اور کراچی میں چھاپے مارے۔ نیب کو پہلے اطلاع ملی کہ مفتاح اسلام آباد میں ہیں۔ نیب کی 5 رکنی ٹیم مفتاح کی گرفتاری کے لیے روانہ ہوئی۔ تین مقامات پر چھاپے مارے لیکن مفتاح نہ ملے۔ کیوں کہ مفتاح اسماعیل اسلام آباد میں تھے ہی نہیں۔

ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل کراچی میں موجود ہیں۔ اپنی گرفتاری کی خبر سن کر مفتاح اسماعیل تین بجے کے قریب اپنی رہائش گاہ سے نکلے۔ کہاں گئے؟؟ کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ نیب کراچی ایکشن میں آئی اور مفتاح اسماعیل کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔ مفتاح اسماعیل وہاں بھی نہ ملے۔ نیب ٹیم پچھلی ہی گلی میں واقع مفتاح اسماعیل کے بھائی کے گھر پھر پہنچی۔

 

گھریلو ملازمین کے مطابق مفتاح اسماعیل سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔ انہوں نے موبائل فون بھی بند کر رکھا ہے۔  گھریلو ملازمین سے پوچھ گچھ کی اور واپس مفتاح اسماعیل کی رہائشگاہ آ گئی۔ بظاہر ساری صورتحال سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ مفتاح عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرا کر ہی منظر عام پر آئیں گے۔۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں