غیرقانونی ٹھیکوں کا کیس، نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کو طلب کر لیا

راولپنڈی (پبلک نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں غیر قانونی ٹھیکے دینے سے متعلق معاملے پر نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کو 9 مئی کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر طلب کر لیا۔

 

ہریش اینڈ کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکے دینے کا معاملہ پر نیب تحقیقات کر رہا ہے جس پر سابق صدر آصف زرداری کو نیب راولپنڈی نے طلب کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق صدر سے ٹھیکوں سے متعلق پوچھا جائے گا ان پر الزام ہے کہ کمپنی کی جانب سے ٹھیکہ ملنے پر دی جانے والی رشوت بلاول ہاؤس میں استمعال ہوئی۔ آصف زرداری کو رشوت کی رقوم کی منتقلی پر باز پرس کے لیے بلایا گیا ہے۔

 

نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران انیس ٹھیکیداروں کا سراغ ملا، ٹھیکیداروں کی طرف سے جعلی اکاونٹس میں رقوم جمع کرائی گئیں۔ نیب نے مختلف بینک افسروں کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا اور مزید تحقیقات کے لیے آصف زرداری کو 9 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ نیب نے متعلقہ کیس میں احتساب عدالت میں ریفرنس بھی دائر کر رکھا ہے۔ ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدلمجید غنی اور مناہل غنی بھی ملزم نامزد ہیں۔ آصف زرداری کو گیارہ مئی کو طلب کیا گیا تھا، رمضان کی وجہ سے وقت اور تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں