تھری جی اور فور جی لائسنس ٹھیکوں کا کیس، سابق وفاقی وزیر انوشہ رحمان نیب طلب

راولپنڈی (پبلک نیوز) نیب راولپنڈی میں تھری جی اور فور جی لائسنس کے ٹھیکوں کی تحقیقات کا معاملہ،  نیب نے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو 19 جون کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق انوشے رحمان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔  چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کیس کو انکوائری سے تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ تھری جی اور 4 جی کے غیرقانونی ٹھیکوں کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

یاد رہے کہ نیب تھری جی اور فور جی کیس میں متعدد بار اسحاق ڈار کو بھی نوٹس جاری کر چکا ہے۔ انوشے رحمان اور سابق چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کا بیان پہلے بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں