نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کو 29 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا

راولپنڈی (پبلک نیوز) جعلی بینک اکاونٹس کیس میں قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر طلب کر لیا ہے۔ 29 مئی کو ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کو 29 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔ بلاول بھٹو کو جوائنٹ وینچر اوپل 225 کیس میں دبارہ طلب کیا گیا ہے۔  بلاول بھٹو کو 29 مئی صبح 11 بجے اولڈ نیب ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 مئی کو بلاول بھٹو زرداری کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو جے وی اوپل کیس میں پہلے بھی طلب کیا گیا تھا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں