نیب راولپنڈی کا چھاپہ،سرکاری افسر کے گھر سے کروڑوں روپے کی غیر ملکی رقم برآمد

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیب راولپنڈی کی جانب سے سرکاری افسر کے گھر سے کروڑوں روپے کی غیر ملکی رقم برآمدگی کا کیس۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی رشتہ دار ثقلین گیلانی کے گھر پر چھاپہ، ملزم ثقلین گیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ ایک کروڑ 88لاکھ کی رقم برآمد۔

 

احتساب بیورو(نیب راولپنڈی) نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، سرکاری افسر کے اثاثوں کی بھی چھان بین شروع۔ سرکاری افسر کے گھر سے کروڑوں روپے کی غیر ملکی رقم برآمدگی کا ایک کیس، نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی رشتہ دار ثقلین گیلانی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ملزم ثقلین گیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔

یب ذرائع کے مطابق ملزم ثقلین گیلانی کے این آئی ایچ میں واقع گھر پر چھاپہ مارا گیا، وہاں سے ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم ثقلین گیلانی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ ثقلین گیلانی کے تمام اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات مانگ لی گئیں۔ ملزم کی تعیناتی بھی غیر قانونی طریقے سے کی گئی تھی۔ نیب راولپنڈی نے ملزم کے گھر سے ایک کروڑ 88لاکھ کی رقم برآمد کی تھی۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے افسر کے گھر رقم کی برآمدگی کی مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا اور عزم کا اظہار کیا کہ کرپشن کسی بھی شکل میں قبول نہیں۔ تحقیقات کے کیلئے تین روکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی، جس میں تکینکی لوگ بھی شام ہیں، کمیٹی وقاقی قومی سیکریٹری صحت کی سربراہی میں تحقیقات کرے گی اور تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں