اسپيکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف نيب ريفرنس سماعت کیلئے منظور

کراچی(حمزہ گیلانی) احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کی درخواست مسترد کر دی۔ اسپيکر سندھ اسمبلی کے خلاف نيب کا ريفرنس سماعت کے ليے منظور کر ليا گيا۔ آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کا فيصلہ سندھ ہائيکورٹ ميں چيلنج کريں گے۔

 

اسپيکر سندھ اسمبلی کے خلاف نيب ريفرنس سماعت کے ليے منظور، ريفرنس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق آغا سراج درانی کی درخواست مسترد ہو گئی۔ آغا سراج درانی اور ديگر پر ايک ارب 61 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ نيب نے ريفرنس ميں 62 گواہوں کے نام شامل کيے۔ پانچ ہزار سے زائد دستاويزات ثبوت کے طور پر عدالت ميں پيش کی گئيں۔

 

آغا سراج درانی نے نيب کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کے فيصلہ کو سندھ ہائيکورٹ ميں چيلنج کريں گے۔ نيب نے ريفرنس ميں آغا سراج درانی کی اہليہ پانچ بچوں، بھائی اور ملازمين سميت 20 ملزمان کو نامزد کيا ہے۔ ريفرنس کی مزيد سماعت 12 جولائی کو ہو گی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں