نیب نے حمزہ شہباز کی جانب سے لگائے الزامات کو مسترد کر دیا

لاہور: نیب نے حمزہ شہباز شریف کی جانب سے لگائے الزامات کو مسترد کر دیا۔ حمزہ شہباز اور شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مبینہ ٹھوس ثبوت ملے ہیں جس پر وہ الزامات کے ذریعہ تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان نیب کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے کبھی حمزہ شہباز شریف سے ڈگری کے حوالے سے بات نہیں کی۔ شریف خاندان کی خواتین کو بلانے کا مقصد سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ کی شکایت پر تحقیقات کرنا ہے۔

حمزہ شہباز نیب پر الزامات لگانے کی بجائے اپنے خلاف جاری تحقیقات کا جواب دیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں