سابق پنجاب حکومت کا ایک اور منصوبہ احتساب کی زد میں آگیا

لاہور(مستنصر عباس) نیب نے سابق پنجاب حکومت کا ایک اور منصوبہ کی تحقیقات شروع کر دی، نیب نے عرفہ کریم ٹاور کے خلاف انکوہری کا آغاز کر دیا۔ نیب نے چیئرمین پی بی آئی ٹی کو ریکارڑ سمیت طلب کر لیا۔

 

احتساب بیورو(نیب لاہور) کا سابق پنجاب حکومت میں بننے والا عرفہ کریم ٹاور کی تحقیقات کا فیصلہ، سابق پنجاب حکومت کا ایک اور منصوبہ احتساب کی زد میں آگیا نیب لاہور نے عرفہ کریم ٹاور پروجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف انکوئری شروع کردی۔

 

نیب نے پنجاب بورڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ نیب نے چیئرمین پی بی آئی ٹی سے پروجیکٹ کے حوالے سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔ نیب نے آئی ٹی ٹاور کی تعمیر اور اس میں چلنے والے تمام پرجیکٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں