سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا ایک اور پروجیکٹ نیب کی زد میں آگیا

لاہور(مستنصر عباس) نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے ایک اور پروجیکٹ ڈولفن فورس کے لیے خریدی جانے والی امپورٹڈ بائیکس میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کے معاملے تحقیقات شروع کرتے ہوئے محکمہ پولیس سے پروجیکٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

 

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا ایک اور پروجیکٹ نیب کی زد میں آگیا، ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے ڈولفن پولیس کیلئے خریدیں جانے والی امپورٹڈ بائیکس کی خریداری میں بے ضابطگیوں پر چھان بین شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں محمکہ پولیس سے ڈولفن فورس کے لیے خریدی جانے والی بائیکس کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

 

نیب ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کے زیر استعمال موٹر سائکل2015ء میں خریدی گئیں، جس میں مبینہ طور پر بے ضابطگیاں کی گئیں، ذرائع کے مطابق خریدی جانے والی موٹر سائیکلوں میں سے 25 فیصد خراب ہو چکی ہیں جبکہ امپورٹڈ بائیکس کا سامان ملک میں نہ ہونے کی وجہ سے بائیکس ناکارہ ہو رہی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق متعلقہ ریکارڈ موصول ہونے کے بعد اسکا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد انکوئری کو آگے بڑھایا جائے گا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں