مندر،لائبریری کے پلاٹس غیرقانونی الاٹ کرنے والے عناصر نیب کے ریڈار پر

اسلام آباد(فیصل ساہی) جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت، نیب نے احتساب عدالت اسلام اباد میں پہلا ریفرنس دائر کردیا۔ سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی حسن سید اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی سمیت نو ملزمان ریفرنس میں نامزد۔

 

مندر اور لائبریری کے پلاٹس غیرقانونی الاٹ کرنے والے عناصر نیب کے ریڈار پر، نیب اسلام اباد میں سابق ایڈ منسٹریٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد حسین سید سمیت نو ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے، دیگر ملزمان میں سابق میٹرو پولیٹن کمشنر متانت علی خان، سمیع الدین صدیقی، نجم الزمان، سید خالد ظفر ہاشمی، سید جمیل احمد، عبدالرشید، عبدالغنی اور یونس قدوائی کو نامزد کیا گیا ہے۔

 

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ملزمان نے مندر اور لائبریری کے پلاٹس غیرقانونی الاٹ کئے۔ نامزد ملزمان میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی یوسب قدوائی بھی شامل ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں