سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے خلاف کرپشن کیس میں نیب کی تحقیقات شروع

لاہور(شاکر محمود اعوان) کھر فیملی بھی نیب کے ریڈار پر آ گئی، حنا ربانی کھر اور ان کے والد غلام ربانی کھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع ہو گئیں، نیب نے غلام ربانی کھر ان کی اہلیہ اور بچوں، حنا ربانی کھر، ان کے شوہر اور بچوں کے نام جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔

 

نیب ملتان میں سابق ایم این اے غلام ربانی کھر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کیخلاف علیحدہ علیحدہ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ نیب نےغلام ربانی کھر اور ان کی بیٹی حنا ربانی کھر کی ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات حاصل کر لیں ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاون، ڈی ایچ اے سمیت پوش علاقوں میں موجود گھروں، فلیٹس اور کمرشل اراضی کی تفصیلات اکٹھی کئیں ہیں،غلام ربانی کھر انکی اہلیہ سمیرا ربانی کھر بیٹے رضا ربانی کھر کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، جبکہ بیٹیوں انیلا ربانی کھر، نادیہ ربانی کھر،خدیجہ ربانی کھر، حنیفہ کھر اور نعیمہ امین الدین کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ رکھی ہیں۔

حنا ربانی کھر کے شوہر فیروز گلزار، بیٹے احمد گلزار جبکہ بیٹیاں دانیا گلزار اور آنیا گلزار کے نام جائیدادوں سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ نیب ملتان میں حنا ربانی کھر، غلام ربانی کھر سمیت دیگر افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی تحقیقات ہو رہی ہیں، نیب ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر نے وزرات کے دوران اختیارات سے تجاوز کر کے غیر قانونی اقدامات کیے اور وزارت اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، جس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں