نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو 16 مئی کو طلب کر لیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) جعلی بینک اکاونٹس کیس کی تحقیقات کا معاملہ نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کو 16 مئی کو طلب کر لیا۔ سابق صدر کے خلاف تمام کیسز اور انکوائریز کی فہرست تیار کرلی  گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کو سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں نیب راولپنڈی نے سولہ مئی کو طلب کر لیا۔ سابق صدر پر الزام ہے کہ سندھ حکومت نے ہریش اینڈ کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکے دیئے متعلقہ کیس میں نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس بھی دائر کر رکھا ہے۔ دائر کئے گئے ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالمجید غنی اور مناہل غنی ملزم نامزد ہیں۔

 

دوسری جانب نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف تمام کیسز اور انکوائریز کی فہرست تیار کرلی ہے جو رواں ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ آصف زرداری کے خلاف 22 انکوائریاں، چھے انوسٹی گیشنز اور چار ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی 5 کیسز میں ضمانت پر ہیں۔ میگا منی لانڈرنگ، پنک ریزیڈنسی، واٹر سپلائی اسکیمز کے ریفرنسز دائر ہو چکے ہیں۔ پارک لین، توشہ خانہ گاڑیاں، بلٹ پروف گاڑیوں کی انوسٹی گیشن جاری ہے۔ نوری آباد پاور منصوبہ، ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کی انکوائری ہو رہی ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں