امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر کو نیب کا دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) امریکا میں تعنیات پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی فواد حسن فواد کے بزنس پارٹنر، نیب کا ان کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ، کو ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پیش ہونے کی ہدایت۔

ذرائع کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی فواد حسن فواد کے بزنس پارٹنر ہیں اور فواد حسن فواد علی جہانگیر صدیقی کے ذریعہ ہی بلیک منی وائٹ کرتے تھے۔ اس سلسلہ کی ایک مثال ای ایس سپرنٹ سروس لمیٹڈ ہے۔ 2013 میں اس کمپنی کے مالک علی جہانگیر صدیقی تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت کمپنی کے اکاؤنٹ میں 9 کروڑ روپے جمع کروائے گئے۔ ان پیسوں کے عوض علی جہانگیر نے  صدر کینٹ پلازہ کی جگہ فروخت کی۔ علی جہانگیر صدیقی گروپ کے ساتھ فواد حسن فواد کی فیملی کی رقوم کا تبادلہ مستقل طور پر ہوتا رہا ہے۔

احمد علی کیف  2 سال پہلے

متعلقہ خبریں