نیب کا سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھیجتے یوسف عباس کو بلاوا

 

لاہور(پبلک نیوز) نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھیجتے یوسف عباس کو بلاوا بھیج دیا۔ یوسف عباس سے چودھری شوگر ملز میں شئیرز کی تفصیلات اور دیگر ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ 23جولائی کی پیشی کے لیے سوالنامہ تیار کر لیا گیا۔ یوسف عباس سے ٹی ٹی کی صورت میں موصول یا بھیجی جانے والی رقوم کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق نیب نے نواز شریف کے بھتجے یوسف عباس کی 23 جولائی کی پیشی کے لیے سوالنامہ تیار کرلیا۔ یوسف عباس سے چودھری شوگر ملز 1995 سے لیکر اب تک کے تمام شئیر ہولڈرز اور انکے شئیرز کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

 

نیب کے سوالنامے کے مطابق یوسف عباس سے پوچھا گیا ہے کہ چودھری شوگر ملز نے ابتک کتنی شوگر برآمد کی ۔ اس مد میں رقم کون سے طریقہ کار سے موصول ہوئی۔ نیب نے ہدایت کی ہے کہ جن اکاونٹس کے زریعے رقوم موصول ہوئی ان اکاونٹس کی تفصیل بھی فراہم کی جائیں۔ نیب نے نواز شریف کے بھتیجے سے شمیم شوگر ملز میں کی گئی سرمایہ کاری کا ریکارڈ بھی مانگا ہے ۔

 

یوسف عباس کو ٹی ٹی کی صورت میں موصول یا بھیجی جانے والی رقوم کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ نیب نے یوسف عباس کی مختلف کمپنیوں کو دیئے جانے والے 800 ملین کے قرض کی مکمل تفصیل بھی طلب کی ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں