جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب کا لیاقت قائمخانی کی دوسری بیوی کے گھر چھاپہ

 

کراچی (پبلک نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر بھی چھاپہ مارا ہے۔ نیب ٹیم لیاقت قائم خانی کو بھی ساتھ لے کر گئی۔ گھر سے اہم دستاویزات حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی کے ایک درجن سے زائد فرنٹ مین بھی ہیں جن کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق نیب کی  ٹیم کا لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر بھی چھاپا۔ پبلک نیوز نے لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی اور گھر سے متعلق خبر نشر کی تھی۔ نیب ٹیم چھاپے کے دوران ملزم لیاقت قائم خانی کو بھی ساتھ لے گئی۔ نیب نے لیاقت قائم خانی کے دوسرے گھرسے اہم دستاویزات حاصل کرلیں۔ لیاقت قائم خانی کی دوسری اہلیہ نے گاڑیاں اور خزانہ پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

 

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے لیاقت قائم خانی کے فرنٹ مینوں کی چھان بین بھی شروع کر دی۔ لیاقت قائم خانی کے ایک درجن سے زائد فرنٹ مین  تھے۔ لیاقت قائم خانی کے فرنٹ مین ملک سے فراروہونے کی بھی کوشش کر سکتے ہیں۔ نیب نے لیاقت قائم خانی کے فرنٹ مین اور قریبی رشتہ داروں کے لیے ایئرپورٹس پر بھی نگرانی سخت کر دی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں