نیب ٹیم کا اپوزیشن لیڈر شہاز شریف کی رہائشگاہ پر چھاپہ

لاہور(پبلک نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب لاہور) نے اپوزیشن لیڈر شہاز شریف کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا، لیگی رہنماء مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم بغیر وارنٹ شہاز شریف کی رہائشگاہ 96ایچ ماڈلٹل ٹاؤن میں داخل ہوئی۔

 

آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب لاہور کی ٹیم نے شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ 96 ایچ میں چھاپا مارا۔ شہبازشریف اور حمزہ شہباز بھی گھر میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی 8 سے 10 رکنی ٹیم شہباز شریف کے گھر کی چھان بین کی، حمزہ شہباز سے سوالات بھی کیے، تاہم وارنٹ کے باوجود گرفتار کیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے نیب کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پیشگی اطلاع کے بغیر اپوزیشن لیڈر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، حمزہ شہباز عدالتون میں پیش ہو رہے ہیں کرپشن کا کوئی الزام اب تک ثابت نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں صرف لیگی رہنماؤں کیلئے ہیں؟ حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق گرفتاری سے 10 روز قبل اطلاع دینا ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف کارروائی کر رہا ہے، نیب آزاد ادارہ ہے اور وہ خود کارروائیاں کررہا ہے، چھاپے سے حکومت پنجاب کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں