ایل این جی اسکینڈل، نیب نے دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کر لیا

پبلک نیوز: قومی احتساب بیورو نے ایل این جی اسکینڈل کی دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی  کی نیب طلبی کا امکان ہے۔

نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف  ایل این جی اسکینڈل کی از سر نو تحقیقات شروع کر دی۔ سابق دور حکومت میں  ایل این جی کی خریداری  سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔

نیب راولپنڈی اسلام آباد نے ایل این جی اسکینڈل کی از سر نو تحقیقات شروع کردی۔ سابق چئیرمین نیب قمر زمان نے ایل این جی سکینڈلز کی تحقیقات بند کر دی تھیں۔ ایل این جی سکینڈل کی بازگشت گزشتہ حکومت میں پارلیمنٹ میں بھی سنائی دیتی رہیں۔ موجودہ چئیرمین نے ایل این جی سکینڈل کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں