کراچی سے پان خریدیں اور نادرا کی حساس معلومات بھی حاصل کریں

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں پان کے ساتھ نادرا معلومات، نادرا حکام کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عائشہ منزل پر واقع مقبول پان شاپ سے صرف 10 روپے کا پان خریدنے پر نادرا کے حساس دستاویزات بھی ساتھ میں مہیا کیے جانے لگے۔

 

قومی شناختی کارڈ نمبر بمعہ ایڈریس و دیگر حساس معلومات 10 روپے کے پان کے ساتھ  مفت فراہم کیے جانے لگے۔ عائشہ منزل پر واقع مقبول پان شاپ سے صرف 10 روپے کا پان خریدیں اور خود دیکھیں۔

 

نادرا کی حساس معلومات کا کھلے عام فراہمی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے کھلا چیلنج بن گئی۔ پان کی دکان پر نادرا دستاویز کے حوالے سے باقاعدہ انکوائری کی گئی۔ ڈی جی نادرا سندھ میر عجم کے مطابق منظر عام پر آنے والا دستاویز (ب) فارم کی فوٹو کاپی ہے۔ پان شاپ پر موجود (ب) فارم کی فوٹو کاپی سے نادرا کا کس قسم کا تعلق نہیں۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں