ستمبر میں نیویارک میں بھی بڑا جلسہ کریں گے، نعیم الحق

 

پبلک نیوز: واشنگٹن میں کامیاب جلسے کے بعد پی ٹی آئی نے نیویارک میں بھی جلسے کا پلان بنا لیا۔ معاون خصوصی وزیراعظم نعیم الحق نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ستمبر میں نیویارک میں بھی بڑا جلسہ کریں گے۔ نیویارک میں جلسہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہو گا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو زبردست رسپانس دیا۔

 

معاون خصوصی وزیراعظم نعیم الحق کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں نیویارک میں بھی بڑا جلسہ کریں گے۔ نیویارک میں جلسہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہو گا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو زبردست رسپانس دیا۔

 

معاون خصوصی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو وائیٹ ہاوس کا دورہ بھی کرایا۔  مودی کا صدر ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر میں ثالثی کے لیے پیشکش کرنا امریکی صدر کا بڑا انکشاف ہے۔ بھارت کے فوری ردعمل پر اب امریکہ کے جواب کا انتظار کریں گے۔

 

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان تو مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، بھارت حیلے بہانے اور عجیب شرائط رکھ رہا ہے۔ وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ بھارت ایک قدم اٹھائے ہم دو اٹھائیں گے۔ پاکستان اور امریکہ کی خواہش ہے کہ طالبان اشرف غنی کی حکومت سے بات چیت شروع کریں۔ طالبان کی افغان حکومت سے بات چیت شروع ہوگی تو افغانستان میں سول وار کا خاتمہ ہوگا۔

 

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت، ایران اور افغانستان سے مستحکم تعلقات کے خواہان ہیں۔ خطے کی ڈیڑھ ارب آبادی کے لیے ہم تمام ممالک سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں گے۔ ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں استحکام سے خطے میں تجارت کھلے گی اور خوشحالی آئے گی۔

 

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں