نجم سیٹھی نے پی سی بی کو ایک اور لیگل نوٹس بھجوا دیا

پبلک نیوز: ذاتی ساکھ کو خراب کیوں کیا؟ سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کو ایک اور لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ نجم سیٹھی کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں احسان مانی کے فرنشڈ گھر کو موضوع بحث بنایا۔

نجم سیٹھی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے وضاحتی جواب پر نجم سیٹھی کی وکالتی فرم نے ایک اور جواب در جواب جمع کر دیا۔

نئے نوٹس میں سابق چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی کی ساکھ کو جان بوجھ کر خراب کرنے کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ پر اعداد و شمار جاری کیے گے جس سے نجم سیٹھی براہ راست متاثر ہوئے۔

نئے نوٹس میں بورڈ عہدیداروں کے اخراجات کی تفصیلات کو بھی  ویب سائٹ پر جاری کرنے اور اس کی بورڈ آف گورنرز سے منظوری لینے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔ نوٹس میں پی سی بی کے اس اقدام کو نجم سیٹھی کی شہرت داغدار کرنے کا بھی کہا گیا جبکہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے لیے  فرنشڈ گھر کی خریداری کو بھی موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں