پی سی بی نے بطور چیئرمین 'نجم سیٹھی' کی شہ خرچیوں کا پردہ فاش کر دیا

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی شاہ خرچیوں کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

پی سی بی نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے 2014 سے 2018 تک کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ سابق چیئرمین نجم سیٹھی پر 4 سال کے دوران پی سی بی کے 7 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار سالوں میں انھوں نے خود پر 7 کروڑ روپے سے زائد خرچ  کیے۔ نجم سیٹھی نے بطور چئیرمین 4 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ لی۔ چئیرمین پی سی بی نے ایگزیکٹو کیمٹی کی حیثیت سے 3 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی۔

نجم سیٹھی نے ہوٹل کے کرایوں کی مد میں 27 لاکھ روپے خرچ کیے۔ انھوں نے ڈیلی الاؤنس کی مد میں 81 لاکھ روپے لیے۔ ان کو ایندھن کی مد میں 9 لاکھ روپے ادا کیے گے۔ پاکستان سپر لیگ الاؤنسز (پی ایس ایل) کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے انھوں نے وصول کیے۔

 ایک کروڑ 83 لاکھ روپے گاڑی، ڈرائیور اور ذاتی سکیورٹی کی مد میں ادا کیے گئے۔ نجم سیٹھی پر غیر ملکی دوروں پر 2 کروڑ 36 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں