ساہیوال متنازع مقابلہ: اندھا دھند فائرنگ کرنیوالے اہلکاروں کے نام پبلک نیوز سامنے لے آیا

لاہور (پبلک نیوز) ساہیوال متنازعہ مقابلہ اندھا دھند فائرنگ کرنے والے کون تھے؟ پبلک نیوز اہلکاروں کے نام سامنے لے آیا۔ سی ٹی ڈی ٹیم کو انچارج صفدر حسین نے لیڈ کیا۔

 

ساہیوال متنازعہ مقابلہ اندھا دھند فائرنگ کرنے والے کون تھے؟ پبلک نیوز اہلکاروں کے نام سامنے لے آیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیم کو انچارج صفدر حسین نے لیڈ کیا۔ کارپورل احسن، محمد رمضان، سیف اللہ اور حسنین اکبر ہمراہ تھے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے سرکاری رائفلوں کے ساتھ فرنٹ اور دونوں اطراف سے فائرنگ کی۔

 

 


سی ٹی ڈی نے موقف اختیار کیا ہے کہ کار میں سوار افراد نے کلیشن کوف سے فائرنگ کی۔ کار سے بھاری مقدار میں برود اور خودکش جیکٹس برآمد ہوئی۔ حیران کن طور پر مبینہ برود اور خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنائے بغیر ہی اٹھا لیا گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ یا انوسٹگیشن کا عملہ برود نکارہ بنانے کے لیے طلب نہیں کیا گیا۔ کرائم سین کو شواہد اکھٹے کرنے سے پہلے ہی کلئیر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ گاڑی کے اندر سے گولی چلنے کا ثبوت نہیں ملا۔ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج ہونے والا مقدمہ بھی جھوٹ کا پلندا ثابت ہوا۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں