نندی پور پاور پراجیکٹ کیس، بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ مؤخر

اسلام آباد (پبلک نیوز) نندی پور منصوبے میں بابر اعوان ذمہ دار ہیں یا نہیں، احتساب عدالت اب اکتیس مئی کو فیصلہ سنائے گی۔ فاضل جج نے آج فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر بحث مکمل ہو جائے تو اکٹھا فیصلہ کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک نے نندی پور منصوبے میں تاخیر سے قومی خزانے کو نقصان سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی۔ بابراعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔ جج ارشد ملک نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر بحث مکمل ہو جائے تو اکٹھے فیصلے کرلیں گے۔

 

ریفرنس میں اس سماعت پر کارروائی آگے نہ بڑھ سکی، وکیل نے بتایا کہ کیس کا ایک ملزم شاہد رفیع، کار کے رینٹل پاور ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ بن گیا، اس کی نندی پور ریفرنس میں حیثیت سے متعلق سوال ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ان کی حیثیت بطور ملزم برقرار ہے۔

 

فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ بریت کی تمام درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلے کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ آئندہ سماعت اکتیس مئی کو مقرر کی گئی، جب ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر کارروائی مکمل کر کے فیصلے سنائے جائیں گے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں