جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا نے پین پیسیفک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

 

پبلک نیوز: امریکی نژاد جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا نے پین پیسیفک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ دوبار رنر اپ رہنے والی ناؤمی اوساکا نے اس بار ہوم ٹاؤن پر ٹائٹل جیتنے کا خواب پورا کر لیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سابق عالمی نمبر ایک ناؤمی اوساکا نے پیسیفک اوپن کپ جیت لیا۔ ٹوکیو میں کھیلے گئے فائنل میچ میں جاپانی نمبر ون ناؤمی اوساکا نے روس کی ایناستازیا کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر پہلا پیسیفک ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 21 سالہ ناؤمی اوساکا نے اپنے ہوم ٹاون میں حریف کھلاڑی کو 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 

واضح رہے کہ ناؤمی اوساکا کا اپنے ملک میں یہ پہلا ٹائٹل ہے۔ وہ 2016 اور 2018 میں ٹوکیو میں ہونے والا فائنل ہار گئی تھیں۔ اس کے بعد انھوں نے 2018 کے امریکی اوپن اور جنوری میں آسٹریلیائی اوپن میں بیک ٹو بیک فتح حاصل کی۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں