بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے مودی کو آئینہ بھیج دیا

پبلک نیوز: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ نے مودی کو آئینہ بھیج دیا۔کہا آئینہ دیکھیں آپ کو اصل چہرہ نظر آئے۔پلوامہ حملے میں ہلاک فوجیوں کے اہلخانہ بولے آرمی کسی سیاستدان کی نہیں بلکہ بھارت کی۔انتخابات میں آرمی کو نہ گھسیٹا جائے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں عام انتخابات سے پہلے سیاسی بیان بازی زور پکڑنے لگی۔ یو پی کے وزیراعلیٰ ادیتیہ ناتھ یوگی نے آرمی کو مودی کی سینا قرار دے دیا۔ یوگی کے بیان پر عوام شدید غصہ میں آ گئے۔ پلواما حملے میں ہلاک اہلکار کے اہلخانہ نے کہا کہ آرمی کسی سیاستدان کی نہیں بلکہ بھارت کی ہے۔ الیکشن میں آرمی کو نہ گھسیٹا جائے۔

دوسری طرف ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بیگھل نے مودی کو تحفے میں آئینہ بھیج دیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس آئینے کو اپنی رہائش گاہ میں ایسی جگہ آویزاں کریں جہاں سے آپ کا زیادہ گزرنا ہوتا ہے تاکہ اس آئینے میں بار بار دیکھنے کے بعد آپ اپنے اصل چہرے کو پہچاننے کی کوشش کر سکیں۔

بی جے پی مسلمان دشمنی میں کھل کر سامنے آنے لگی۔ کرناٹکا میں بی جے پی کے سینئر رکن ایشوارپا نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔ مسلمان بی جے پی پر یقین نہیں رکھتے۔ اس لیے ان کے کسی شخص کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں