نریندرمودی نے اپنے نام کے ساتھ 'چوکیدار' لگا لیا

پبلک نیوز: چور چور کا شور،نریندرمودی نےاپنے نام کے ساتھ 'چوکیدار' لگا لیا۔ مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرنام سے پہلے چوکیدار لفظ کا اضافہ ہو گیا۔ دوسری جانب بھارت کے انتہا پسند عناصر کےنیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں کا جشن منانے پردنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق چور بنا چوکیدار، اپوزیشن کے چور چور کے شور سے تنگ آ کر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے نام سے پہلے چوکیدار کا اضافہ کر دیا۔

انتخابی مہم کے لیے ہر چال ناکام ہوتے دیکھ کرنریندر مودی اپنے لیے چوکیدار کا نام استعمال کرنے لگی۔ مودی کو دیکھا دیکھی بی جے پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے ناموں کے ساتھ چوکیدار لگانا شروع کردیا۔

دوسری جانب بھارت کا سیکولر ریاست ہونے کا دعویٰ پھر بے نقاب ہو گیا۔ نیوزی لینڈ سانحہ پر انتہا پسند بھارتی عوام کا  افسوسناک ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈاکرنے والے کینیڈین مصنف طارق فتح بھی بھارت کے نفرت انگیز رویہ پر بول پڑے۔ بھارتی صحافی آئیرینا اکبر نے بھی بھارتی عوام کے رویہ کی مذمت کی۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں