چاند کی سطح پر تباہ ہونے والے بھارتی خلائی مشن چندریان 2 کے ٹکرے مل گئے

پبلک نیوز: ناسا نے چاند کی سطح پر تباہ ہونے والے بھارتی خلائی مشن چندریان 2 کے ٹکرے تلاش کر لیے، تصاویر جاری کر دیں۔

 

ستمبر کے مہینے میں چاند پر ٹوٹ کر بکھرنے والے وکرم لینڈر کی تصاویر ناسا نے جاری کر دیں۔ ناسا کو قریب دو ماہ بعد کریش سائٹ سے 750 میٹر دور چندریان 2 کے وکرم لینڈر کا ملبہ مل گیا۔ ناسا کے لیونر ریکنیسنس آربیٹر نے چاند کی سطح پر چندریان-2 کے وکرم لینڈر کو ڈھونڈا ملبے کے تین سب سے بڑے ٹکڑے 2x2 پکسل کے ہیں۔

 

واضح رہے کہ چندر یان ٹو مشن کی ناکامی سے بھارت کو 900 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔

احمد علی کیف  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں