بھارت میں اب صرف اندھیرا ہے: نصیر الدین شاہ

پبلک نیوز: بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ نام نہاد سیکولر بھارت پر پھر برس پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں نفرت اور ظلم کا راج ہے۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو بھی چپ  کرایا جا رہا ہے۔

 

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ نام نہاد سیکولر بھارت پر پھر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں نفرت اور ظلم کا راج ہے۔ مذہب کے نام پر معصوموں کا قتل ہو رہا ہے، ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو بھی خاموش کیا جا رہا ہے۔

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ویڈیو میں نصیر الدین شاہ نے مزید کہا کہ اداکار، صحافی سب کو حق گوئی سے روکا جا رہا ہے۔ ہندو انتہا پسندوں کی پرواہ کئے بغیر بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ پہلے بھی بھارت کے انتہا پسندی کے کلچر پر کھل کر بات کر چکے۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں