اسپاٹ فکسنگ ثابت، برطانوی عدالت میں ناصر جمشید پر فرد جرم س

پبلک نیوز: برطانیہ کی عدالت نے ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ اسپاٹ فکسنگ ثابت ہو گئی تو ناصر جمشید کو 6 سے 7 برس تک سزا ملنے کا امکان ہے۔

 

کرکٹ کرپشن کیس میں برطانوی کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید سمیت تین افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ کرکٹر کو ساتھیوں سمیت 15 فروری کو مانچسٹر کی کراون پراسیکیوشن مجسٹریٹ  کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین میچ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام پر 32 سالہ اوپنر کو مبینہ بکی یوسف انور اور محمد اعجاز کے ہمراہ برطانوی عدالت سے چھ سے سات سال تک کی سزا متوقع ہے۔  پی سی بی نے کرکٹ کرپشن کیس میں پہلے ہی ناصر جمشید پر 10 سال کی پابندی عائد کررکھی ہے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں