قوم آج قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 143واں یوم پیدائش منارہی ہے

کراچی (پبلک نیوز) اعظیم قائد کو سلام، مسلمانوں کوآزاد وطن کا تحفہ دینےوالے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کا143واں یوم پیدائش قوم آج روایتی جوش جذبے سے منا رہی ہے، اس سلسلے میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

 

برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں آزاد وطن کا تحفہ دینے والے بابائے قوم محمد علی جناح کا 143 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ملک مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں قائد اعظم محمد علی جنا ح کے سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹے جائیں گے اور بابائے قوم کو ان کی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

 

اس سلسلے میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا دستہ گارڈز کے فرائض سے سبکدوش ہوا اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، گارڈ کے دستے میں خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

 

مزار قائدپر پھول رکھے گئے، فاتحہ خوانی کی گئی، اعزازی سلام پیش کیا گیا، کمانڈنٹ پی ایم اے نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔پاکستانی قوم ہر سال بابائے قوم کے یوم پیدائش 25دسمبر کو یہ عہد کرتی ہے کہ وہ پیارے ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور محنت اورلگن کے ساتھ کام کرے گی اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی جمہوری ریاست بنا کر دم لے گی جس کا خواب بابائے قوم نے دیکھا تھا۔

 

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں