ایشیاء کپ،بھارت پاکستان کو شکست دیکر کے فائنل میں پہنچ گیا

دبئی(پبلک نیوز) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 9وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت نے پراعتماد انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کا 238 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 40ویں اوور کی تیسری گیند پر پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شکھر دھاون نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنرز کھلاڑیوں نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔

 

بھارت کے جانب سے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی شکھر دھاون تھے جو 114 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ ان کے ساتھ کپتان روہت شرما 111رنز بنائے اور امباتی روئیڈو 12رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستانی ٹیم کی جانب نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم اوپنر امام الحق آٹھویں اوور میں یزویندرا چاہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے وہ 10رنز ہی بناسکے جبکہ فخر زمان اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز فخر زمان تھے جو کریز پر اپنا توازن کھو بیٹھے اور 31رنز بنا سکے۔ پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابراعظم تھے جو 9سکور بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ 165کے مجموعی سکور پر کپتان سرفراز 44رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سرفراز نے مشکل وقت میں شعیب ملک کے ساتھ ملکر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے پانچویں آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی شعیب ملک ہیں جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90گیندوں پر 78رنز بنائے۔ شعیب ملک بھمرا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ 211 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گری جب آصف علی 30رنز بنا کر چاہل کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ ان کے بعد شاداب 10سکور بنا کر بھمرا کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

پاکستانی بلے باز بمشکل 237رنز ہی بنا سکے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یاودیو، جسپریت بمراہ اور یزویندرا چاہل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر  بیٹںگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم کے کپتان سرفراز نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔ کوشش رہے گی کہ آغاز اچھا ہو تاکپ بھرپور کوشش کر کے بھارت کو ہرایا جا سکیں۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ کھلاڑی آج میچ کے لیے مکمل تیار ہیں اور بھرپور فارم میں ہیں اس لیے ہمیں اسی طرح بولنگ کرنی ہے جس طرح کرتے آرہے ہیں۔ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

 

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی،جبکہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر اور حارث سہیل کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا، قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔

 

بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، مہندرا سنگھ دھونی، امباتی روئیڈو، روندرا جدیجا، دنیش کارتھک، کیدر جادیو، یوزویندرا چاہل، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیواور جیسپرٹ بھمرا پر مشتمل ہے۔ جتنے والی ٹیم کیلئے ایشیاء کپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

 

عطاء سبحانی  10 ماه پہلے

متعلقہ خبریں