یو ایم ٹی میں انگریزی ادب کے حوالے سے نیشنل کانفرنس کا انعقاد

لاہور (بلال خان) ملک بھر کی علاقائی زبانوں کی ترویج اور انگریزی ادب کے حوالے سے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں پہلی نیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

 

علاقائی زبانوں اور انگریزی ادب کے فروغ کے لیے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں پہلی قومی کانفرنس کا آغاز کیا گیا۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد شیروانی اور ڈین فیکلٹی آف کلچرل سائنسز ارشد خان نے خصوصی شرکت کی۔

 

کانفرنس میں ملک بھر سے آئے محققین، اساتذہ، یونیورسٹی کے طلباء نے بھی بھرپور شرکت کیا اور کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں یہ کانفرنس 2 روز تک جاری رہے گی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں