قومی نصاب کونسل اجلاس: وفاقی تنظیم المدارس، نجی سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم پر اتفاق

اسلام آباد (فوزیہ چودھری) ملک میں یکساں نصاب تعلیم پر اتفاق رائے ہو گیا۔ وفاقی تنظیم المدارس اور نجی سکولز نے یکساں نصاب تعلیم کا عندیہ دے دیا ہے۔ وزارت تعلیم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی نصاب کونسل کے پہلے اجلاس میں سندھ کے علاوہ تمام صوبوں کی بھرپور نمائندگی دیکھنے میں آئی۔ پنجاب، کےپی کے، بلوچستان، گلگت بلتستان، وفاقی تنظیم المدارس اور پرائیویٹ سکولوں نے یکساں نصاب تعلیم کا عندیہ دے دیا۔ جبکہ سندھ کے نہ شرکت کرنے پر سوالیہ نشان ثبت ہو گیا۔

مفتی منیب الرحمٰن کی جانب سے بھی یکساں نصاب پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس صوبہ میں نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے پرعزم نظر آٸے۔ گلوکار شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ نصاب کے ساتھ اساتذہ کے تربیت پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک میں یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق یکساں نصاب تعلیم پر اتفاق رائے پر تمام سٹیک ہولڈزر کا متفق ہو جانا یقیناً ملک میں تعلیمی میدان میں بہتری کی طرف پہلا قدم ثابت ہو گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں