انتظامیہ کی نا اہلی، قومی کھیل ہاکی زوال کا شکار

کراچی (اسامہ بن عتیق) قومی کھیل ہاکی زوال کا شکار ہونے لگا ہے۔ کراچی میں نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں کے ساتھ نارواں سلوک کیا جا رہا ہے۔ ایک کمرے میں 19 کھلاڑی رہنے پر مجبور ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ہاکی چیپیئن شپ میں انتظامیہ کا تاریخی کارنامہ پیش آیا ہے۔ ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں کے ساتھ نارواں سلوک کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کھلاڑیوں کو سہولیات دینے میں بری طرح سے نا کام ہے۔ ہاسٹل کے 4 کمروں میں 76 افراد کو بھیڑ بکرویوں کی طرح گھسا دیا گیا ہے۔

 

ایک کمرے میں 19 کھلاڑی رہنے پر مجبور ہیں۔ ایک کمرے میں 16 کھلاڑی 3 مینیجمنٹ کے لوگ رہ رہے ہیں۔ چار کمروں میں اسلام آباد، کے پی کے، بلوچستان اور گلگت کی ٹیمیں رہائش پزیر ہیں۔ کمروں میں گندگی کے ڈھیر اور ناقص سہولیات نے کھلاڑیوں کا رہنا مشکل کر دیا ہے۔

 

کھلاڑیوں کو سہولیات دینا پی ایچ ایف اور صوبائ انتظامیہ کی ذمے داری ہے۔ کھلاڑی قومی کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ میں سخت ازیت سے دوچار اور انتظامیہ سے نالاں ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں